عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے عدالت نے حکم دیا تو پورا کرینگے،آئی جی پنجاب

402

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اور عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے، پنجاب میں دہشت گردوں کے تھریٹس آتے رہتے ہیں ،عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جارہی ہے، وہ جب ہائیکورٹ آئے ، وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہورہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں ،  ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔