امریکہ تائیوان کا سوال اٹھا کر چین کی قومی سلامتی کا استحصال کر رہا ہے ، چینی وزیر خارجہ

371

 بیجنگ : چین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو تائیوان کا سوال اٹھا کر چین کی قومی سلامتی کا استحصال کرنے سے باز رہنا چاہئے جبکہ ون چا ئنہ پالیسی کا احترام کیا جائے ۔

 غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چینی وزیر خارج کین گینگ نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی پر امن تائیوان کا خواہاں ہے تو اسے چین کے ساتھ اپنی سیاسی وابستگی کا احترام کرنا چاہیے اور تائیوان کی آزادی کی غیر واضح مخالفت اور اسے روکنا چاہیے۔

 انہو ں نے کہا آبنائے کے پار امن و استحکام کے لیے، اس کا اصل خطرہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسند قوتیں ہیں جب کہ اس کا ٹھوس لنگر ایک چین کا اصول ہے انہوں نے کہا کہ تائیوان کے سوال کو غلط طریقے سے حل کرنے سے چین امریکہ تعلقات کی بنیاد ہی ہل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین-امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کی پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور کرنا قابل برداشت نہیں ۔