خطرناک صورتحال کے باوجود الیکشن میں حصہ لیں گے، آصف زرداری

626
the development of Balochistan

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا  ہے کہ الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لیں گے مگر صورتحال خطرناک ہے، الیکشن کمیشن آزاد ہے،ان کی ہدایات پرعمل کریں گے، الیکشن کمیشن جو بھی کرے گا اس پرسب لبیک کہیں گے تاہم ابھی بہت اہم فیصلے لینے ہیں۔

آصف زرداری  نے کہاکہ  الیکشن سے متعلق دیکھیں گے اکثریت کیا کہتی ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا، چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی۔

زرداری کا عمران خان کی مقبولیت سے متعلق کہنا تھا کہ ان کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے، غربت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کاسامناہے، سب کوملکی معیشت کے حوالے سے ایک پیج پر ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنادیا،وہ جو کہتے ہیں مانتا ہوں، سب کوساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے، نوازشریف کی وطن واپسی ان کا اپنامسئلہ ہے، پرویزالہی نے کسی کے فون پراپنامستقبل داؤپرلگایا، نیب اورکاروبارایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

سابق صدر نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران مل جاتا۔