کسی ملک کا مستقبل کیا ہوسکتا ہے جب بدمعاشوں کو حکمران بنا دیا جائے،عمران خان

291

لاہور:سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جب بدمعاشوں کو اس پر حکمران بنا دیا جائے؟۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کی جانب سے مزید 16 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنائی جانے والی تھی جب انہیں جنرل باجوہ نے بچایا جو نیب کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے جب انہیں وزیراعظم بنادیا گیا ، اس کے بعد اس نے ان اداروں کے سربراہوں کا انتخاب کیا جو ان کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں، پہلے ایف آئی اے اور اب نیب ، صرف اپنے خلاف 16 ارب روپے کی کرپشن اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اپنا نام مستقل طور پر کلیئر کروانے کے لیے ، اس طرح ایک ملک بننا ری پبلک بن جاتا ہے۔