اسلام آ باد کے سستے بازار بھی سستے نہ رہے،،سبزی اور فروٹ کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوگئی ، عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقے کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے، بلا کی مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں، شہری قرض مانگ مانگ کر مہینہ گزارنے پر مجبور ہیںپیاز ایک سو ساٹھ روپے فی کلو ،،لہسن 368روپے فی کلو جبکہ پھلوں میں سیب 288 فی کلو اور کیلے 240روپے فی درجن فروخت ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سلام آباد کے سستے بازاروں میں بھی اب کچھ سستا نظر نہیں آتا، ادرک 576روپے فی کلو،لہسن 368 روپے کلو جبکہ پیاز 160 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا. مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے جبکہ زندہ مرغی فی کلو 400 روپے کی ہوگئی ہے۔
شہری سبزیوں کی قیمتیں سن کر پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گوشت تو دور سبزی اور پھل کھانا بھی مشکل ہوتا چلا جا رہا ہیدکانداروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت لسٹ دے دیتی ہے جبکہ سامان مہنگا ملتا ہے۔
مہنگا سامان ہم سستہ کیسے بیچ سکتے ہیںبنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو بھوک سے مارنے کے مترادف ہے۔ سفید پوش طبقہ فاقوں ہر مجبور ہو گیا۔۔۔ حکومتی ریلیف بھی دھرا کا دھرا رہ گیا ہے۔