اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پرقطر پہنچ گئے ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے قطر کے دوران دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے پانچویں کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماوں اور وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا ، اس کانفرنس کے اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔