پیمرا کی عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی

309

اسلام آباد: پاکستان میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی،تمام سیٹلائیٹ چینلز کو احکامات جاری کرتے ہوئے پیمرا نے کہا کہ پابندی آرڈیننس کے سیکشن 27کے تحت عائد کی گئی ہے۔

پیمرا نے کہاکہ عمران خان اپنی تقاریر اور بیانات میں ریاستی اداروں پر متواتر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،پیمرا نے کہا کہ عمران خان اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کے بیانات سے نقص امن کا خطرہ ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کی ریکارڈ شدہ یا براہ راست تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی ہو گی۔

پیمرا نے مزید کہا کوئی ٹی وی چینلز کسی بھی صورت میں عمران خان کا بیان، گفتگو، پریس کانفرنس، تقریر براہ راست یا ریکارڈڈ نشر اور ٹیلی کاسٹ نہیں کر سکتا۔