لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر گئے ہیں، سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟۔
رہنما پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں ، ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں ، کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔
Those two rows were involved in billions of Rs Corruption and money laundering they were not political prisoners also all of them were treated as per law not a single accusation of torture no missing person and no mal treatment PTI workers were political workers not criminals https://t.co/bwXQlDOySF
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 5, 2023
شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟ ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 5, 2023
رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے، انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے رجیم چینج کے ثمرات ہیں۔