لاہور: پاکستان سپر لیگ 8کے دوران پہلی بار خواتین کی دو ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جس کیلئے پی سی بی نے 10 غیر ملکی کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ویمن لیگ کے 3 نمائشی میچوں کیلئے خواتین کے اسکواڈز کی فہرست جاری کردی، جو 8، 10 اور 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
⭐ 𝐒𝐭𝐚𝐫-𝐬𝐭𝐮𝐝𝐝𝐞𝐝 𝐥𝐢𝐧𝐞𝐮𝐩𝐬 ⭐
📢 Amazons and Super Women squads for the Women's League exhibition matches
Who are you most excited to see in action in Rawalpindi❓
Read more ➡️ https://t.co/WAbpRNY4m4#LevelPlayingField pic.twitter.com/a6dwzDKG4O
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا کہ دنیا کے 7 ممالک سے 10 خواتین کرکٹرز نمائشی میچوں میں دونوں ٹیموں کی نمائندگی کریں گی۔پی ایس ایل 8 کے دوران راولپنڈی میں خواتین کے میچز دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے اور اس کے بعد مردوں کے میچز کا شام 7 بجے آغاز ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق بسمہ معروف ایمازونز کی کپتانی کریں گی، جس میں آئرلینڈ کی لورا ڈیلانی، انگلینڈ کی لارین ونفیلڈ ہل، مایا بوچیئر اور ٹامی بیومونٹ جبکہ آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف شامل ہیں۔
دوسری جانب ندا ڈار سپر ویمن کی قیادت کریں گی، جس میں سری لنکا کی چماری اتھاپتھو، انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، بنگلہ دیش کی جہاں آراء عالم، جنوبی افریقا کی لورا ولوارڈٹ اور نیوزی لینڈ کی لی تاہوہو بھی شامل ہوں گی۔