گوجرانوالہ: مسلم لیگ نواز (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے،ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
ہفتہ کے روز گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کی مرکزی تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مریم نواز شریف نے کی۔اس موقع پر خواجہ آصف، پرویز رشید اور پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنا ء اللہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پتلی تماشا کرنے والے گھروں میں قید ہوچکے ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا، ملک جب بھی مسائل میں ڈوبا تب نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، مگر ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو مٹانے والے خود مٹ گئے، الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔