وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا

428

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپرسبسڈی والے گھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دوماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔اس سےقبل یکم جنوری2023کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190روپے مہنگا ہوا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 300روپے برقرار رہے گی۔