سکھر: ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں مغربی ہوائیں داخل ہوگئی ہیں اور منگل کی رات سے گردآلود ہوائوں کیساتھ موسم میں ٹھنڈ و موسم خوشگوار ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق منگل سے جمعرات تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی و وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بلوچستان سمیت سکھر جیکب آباد لاڑکانہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ڑالہ باری کے بعد کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔