عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے، منظور وسان

472

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ مارچ انتہائی اہم ہے، عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔

 منظوروسان نے کہا کہ عمران خان نااہل بھی ہونگے اور جیل بھی جائیں گے، عمران خان جب نااہل ہونگے اور جیل جائیں گے تو تب اس سے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے،عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لئے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے۔

منظوروسان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے، جیل بھرو تحریک چلانے کے لئے سب سب سے پہلے خود کو گرفتاری دینی پڑتی ہے،جو عمران خان میں جرات ہی نہیں ہے۔

 منظور وسان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ملک میں مہنگائی سے سرکاری چھوٹے ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، چھوٹے گریڈ کیسرکاری ملازمین کی تنخواہیں 60 فیصد سے 70 فیصد بڑھائی جائیں،مزدوروں کی بھی اجرت میں اضافے کا اعلان کیا جائے۔