اقدام قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کر لی گئی

630

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آاباد ہائی کورٹ نے اقدام قتل کیس میں ایک لاکھ مچکلے  جمع کروانے پر عبوری ضمانت منظور کر لی ۔

عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کی گئی۔ عبوری ضمانت منظور کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہو کر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سیشن کورٹ پیش نہیں ہوئے، جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عمران خان کو عدالت نے آج طلب کر رکھا تھا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

خیال رہے کہ آج  4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی۔

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔