جمہوریت کوبچانے کا راستہ سپریم کورٹ سے نکلے گا،شیخ رشید

230

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کوبچانے کاایک ہی راستہ ہے جوسپریم کورٹ سے نکلے گاثبوت بھی نکلیں گے اور نیب زدہ لوگوں کے تابوت بھی نکلیں گے،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق بھی ملے گا،منی لانڈرنگ کے کنگ کابیٹابلاول اپنے نیب کے قانون ختم اورججزپرلاگوکرناچاہتے ہیں،آئی ایم ایف کی بڑی جیل نے غریب کوڈیتھ زون میں داخل کردیاہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راجن پورکی پی ٹی آئی کی جیت سے پی ڈی ایم الیکشن سے مکمل بھاگ گئی ،یہ سپریم کورٹ میں1997ء کاماحول پیداکرناچاہتے ہیں، ملک انارکی اورسول نافرمانی کی طرف جارہاہے ،بجٹ خسارہ62کھرب تک پہنچ گیا،الیکشن ہی واحدراستہ ہے جس سے پی ڈی ایم فراری ہے ،ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہیں اورساری قوم سپریم کورٹ کیساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملوں کی وراثت گینگز آف فائیونے اگلی نسل میں منتقل کردی ہے ،مریم کے بعدبلاول نے بھی عدلیہ کوآنکھیں دکھاناشروع کردی ہیں، سپریم کورٹ پرحملے کی رات کی تاریکی میں سازشیں تیارہورہی ہیں، سیاسی خواہشات پربینچ تشکیل نہیں پاتے، سپریم کورٹ نے صرف الیکشن کی تاریخ دینی ہے ،فیصلہ عوام بے کرناہے۔