لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی، اسلام آباد کی پوری ٹیم 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 90 رنز ڈھیر ہو گئی۔
اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور رحمان اللہ گرباز نے کیا، 41 کے مجموعی اسکور پر قلندرز نے اسلام آباد کا پہلا شکار کیا۔ رحمان اللہ 23 رنز پر زمان خان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 36، سیم بِلنگز 33، مرزا بیگ 20، راشد خان 18، ڈیوڈ ویزے 12 اور حسین طلعت 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔