بیجنگ:چین میں کورونا کے وار کا سلسلہ تھم نہیں سکا، وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور 29 فیصد BF.7.14 قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 26 February 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,982
Positive Cases: 36
Positivity %: 0.72%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 12
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) February 26, 2023
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1 اورXBB.1.5 سمیت 22 ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔