مریم نواز اور عمران خان کی ٹویٹر پر لفظی جنگ 

624
Twitter

لاہور: مسلم لیگ نون لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی ٹویٹ کے بعد اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسے لاڈلے بہت جلد پیادے اور غیر متعلقہ ہوجائیں گے۔

مریم نواز نے عمران خان کو ”سازشوں کا بادشاہ” قرار دیا۔مریم نواز نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا کہ طاقتور کیسے گر گئے، آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں، آپ فیض اور اس حواریوں کی مدد سے پھلتے پھولتے رہے ہیں۔ آپ اپنے گاڈ فادر فیض کی مدد سے سازشوں کے بادشاہ تھے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کا ”چور ڈاکو” کا بیانہ ناصرف منہ کے بل گر گیا ہے بلکہ آپ 19 کروڑ پاؤنڈ (58 ارب روپے) کی چوری، توشہ خانہ کی ڈکیتی، بیوی کی جانب سے 5 کیرٹ ہیرے کی انگوٹھی کی فائلوں پر دستخط کرتے ہوئے بھی پکڑے گئے ہیں۔ تم ہر قسم کی کرپشن کے مجرم قرار دیئے گئے پہلے وزیر اعظم ہو۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور کرپشن کے پیسے پر پلنے والی ایک بگڑی خاتون مریم (نواز) کے سپریم کورٹ کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے۔ چاہے وہ آئین کو روند کر ہی کیوں نہ حاصل ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون نفاذ کرنے کے ساتھ وفاق کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کامزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے پہلے ہمیں ہمیں چیلنج کیا کہ اگر ہم انتخابات چاہتے ہیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کر کے دکھائیں۔ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں تویہ الیکشن سے گھبرا رہے ہیں۔یہ انتخابات سے بچنے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔