پراگ: چیک ریپبلک کے ایک چڑیا گھر میں چینی پینگولِن کے مادہ بچے نے پہلی مرتبہ آنکھ کھولی ہے جو کہ نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں معدومیت، بلکہ تاریباً خاتمے کا شکار جانور بھی ہے۔
اس سلسلے میں چریا گھر کے ماہرین نے اعلان کیا ہےکہ دورانِ قید یورپ کا پہلا پینگولِن بچہ پیدا ہوا ہے جو اس اہم نوع کے تحفظ کی جانب ایک پیشرفت بھی ہے۔2 فروری 2023 کو جنم لینے والے پینگولِن کے بچے کی پیدائش کے فوری بعد اس کا اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اول اس کا وزن بہت کم تھا اور اس میں مزید کمی ہورہی تھی۔
ماہرین نے اسے جاننے کی بھرپور کوشش کی تھی انکشاف ہوا کہ بچے کی ماں ’رن ہو ٹینگ‘ میں ناکافی دودھ ہے۔ فوری طور پر تائیوان رابطہ کیا گیا تو وہاں کے ماہرین نے اسے بلی کا دودھ دینے کا مشورہ دیا جب کہ مادہ پینگولِن کو کئی طرح سے سرگرم کیا گیا کہ وہ مزید دودھ پیدا ہوسکے۔ اس کے بعد بچہ پینگولِن کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم اب تک اس کا کوئی نام نہیں رکھا گیا۔
چڑیا گھر کے سربراہ، مائروسلیو بوبک کے مطابق پیدائش کے وقت بے بی پینگولِن کا وزن 135 گرام تھا۔ چینی پینگولِن جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی چین میں پائے جاتے ہیں جبکہ دیگر 4 اقسام کے پینگولِن افریقا میں ملتےہیں۔