اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 221 رنز کا ہدف

503
target
Islamabad United set a target of 221 runs to win against Quetta Gladiators

کراچی: پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی کے لیے 221 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے شاداب خان اور سرفراز احمد میدان میں اترے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ چوتھا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پانچویں میچ ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس نے دو مقابلوں میں فتح اپنے نام کی ہے۔ اس کے برعکس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 میچ میں فتح سیمٹی جبکہ 3 میں اسے شکست سامنا کرنا پڑا ہے۔

میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، رحمٰن اللہ گرباز، ریسی وین ڈرڈوسن، اعظم خان (کپتان)، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کیوران، حسن علی، رمان رئیس پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان)، جیسن روئے، ول سمیڈ، مارٹن گپٹل، محمد نواز، سرفراز احمد، افتخار احمد، محمد حفیظ، اوڈین اسمتھ، ایمل خان، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 8 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے افغانستان کے فضل حق فاروقی ڈیبیو کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے وِل شمیڈ اس ایڈیشن کا پہلا میچ کھیلیں گے۔