بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ،کمنز کی جگہ اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے

1008

 سڈنی:بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جگہ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز فیملی میی بیماری کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد وطن واپس چلے گئے تھے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پیٹ کمنز تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھارت واپس نہیں پہنچ سکیں گے اور ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت واپس جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، والدہ بیمار ہیں، میں نے مناسب سمجھا ہے کہ فیملی کے ساتھ رہوں ،کرکٹ آسٹریلیا اور فیملی کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔