اسلام آباد: پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ چین کے بینک نے 70 کروڑ ڈالرز جمع کروادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔