آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہیں ،شیخ رشید

559

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہیں ،قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے باقی سب سے مایوسی ہے ،عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی ،شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے بیہودہ مذاق تھی ،غریب قحط سے مر گیا، مہنگائی کاجن حکومت کو کھا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہے۔آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں امیروں کوسبسڈی دی ہے، لاہورنے جیل بھروتحریک کاحق اداکردیا۔آل شریف ،زرداری، فضل الرحمان کے علاوہ سب پاکستان کیلئے پریشان ہیں ،اقتدارکے بھوکوں کاجمعہ بازارلگاہے۔