اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہعمران خان پر ہر حال میں فرد جرم عائد ہوگی
عمران خان عدالت سے ضمانت لے کر راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان کے پاس اکاﺅنٹ نہیں تو توشہ خانہ کا پیسہ کہاں گیا، نیب میں آئیں تو جواب دیں،بشری¾ بی بی سے متعلق پوچھا جائے تو گھریلو خاتون کہا جاتا ہے، مریم نواز کو سزائے موت کی چکی میں رکھنے پر شرم نہیں آئی، خواتین سے انتقام والی روایت عمران خان نے قائم کی،فرح گوگی کو عمران خان نے فرار کرایا،فرح گوگی کو پاکستان بلا کر کرپشن سے متعلق تفتیش کرنی چاہیے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی جیل بھرو تحریک صرف میڈیا پر چل رہی ہے،عمران خان گرفتاری کے خوف سے ضمانت لے کر جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ عمران خان کرپشن کرے اور جواب نہ دے،عمران خان عدالت سے ضمانت لے کر راہ فرار اختیار کرتا ہے، تحریک انصاف کے دور حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کچھ ثبوت نہ ملا تو گاڑیوں میں منشیات کو ڈال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں توشہ خانہ کے تحائف بیچے، عمران خان کے پاس اکاﺅنٹ نہیں تو توشہ خانہ کا پیسہ کہاں گیا،عمران خان نیب میں آئیں تو جواب دیں، توشہ خانہ کا ٹرائل چل رہا ہے۔ عطاءتارڑ نے کہا کہ عمران خان پر ہر حال میں فرد جرم عائد ہوگی، بنی گالہ میں پیسے بنانے کی مشین لگائی ہوئی ہے،جب عمران خان سے بشریٰ بی بی کی کرپشن سے متعلق سوال کریں تو کہتے ہیں کہ گھریلو خاتون ہے،مریم نوان کو سزائے موت کی چکی میں رکھا، تب تو عمران خان کو شرم نہیں آئی۔
عطاءتارڑ نے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ کیا جہانگیر ترین کی بیٹیاں اور علیم خان کی اہلیہ گھریلو خواتین نہیں تھیں ؟ خواتین سے انتقام والی روایت عمران خان نے قائم کی،اب کہاں ہے فرح گوگی؟
عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کو عمران خان نے کرپشن سے بچنے کےلئے بیرون ملک فرارکرایا،ان کو معلوم تھا کہ اب ہمیں اپنے کرپشن کے سوالوں میں جواب پڑے گا،فرح گوگی کو پاکستان بلا کر کرپشن سے متعلق تفتیش کرنی چاہیے