وزیر خزانہ سے چینی ناظم الامور کی ملاقات، سی پیک پر گفتگو

741

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سے چینی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو اسحاق ڈارنے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے لیے چینی قیادت کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو کا خیرمقدم کرتے ہوئے و  دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان متعدد اقتصادی شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے چینی قیادت کی حمایت اور تعاون کو سراہا اور معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقتصادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے کیے گئے پالیسی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چینی حکومت کی پاکستان کو مسلسل حمایت کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

دونوں شخسیات نے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے سی پیک منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیادونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو تیز کرنے اور بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔