چین کی تیار کردہ ریل گاڑیاں پاکستان روانہ کر دی گئیں

370

بیجنگ:  چین کی تیار کردہ 70 ریل گاڑیاں تیانجن کی بندرگاہ سے پاکستان روانہ کر دی گئیں، جو مارچ کے آخر تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق یہ ریل گاڑیاں روزمرہ مصنوعات کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔2021 کے آخر میں ، چین نے پاکستان کی وزارت ریلوے کے ساتھ 820 ریلوے مال بردار گاڑیوں کی خریداری کے منصوبے پر دستخط کیے تھے۔

  جون 2023 کے آخر تک یہ تمام ریل گاڑیاں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ منصوبے کے متعلقہ حکام کے مطابق، حالیہ برسوں میں، پاکستان  میں  نقل و حمل کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، اور نقل و حمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

چین کی تیار کردہ ریل  گاڑیوں کی اس کھیپ کے استعمال سے مقامی نقل و حمل کے دباؤ کو بہت کم کیا جائے گا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔