ایل این جی ریفرنس ،شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

280

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنی کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت نے شریک ملزمہ عظمی عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو منگل کو  طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔