پرویز الٰہی کو مسلم لیگ ق سے نکال دیا گیا، پارٹی رکنیت ختم

413

لاہور / اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کی پارٹی آئین 2006ء کے تحت بنیادی رکنیت ختم کی اور اعلان کیا کہ پرویز الہیٰ کو جتنے بھی عہدے دیے گئے انہیں کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویز الہیٰ آئندہ کسی بھی لحاظ سے خود کو مسلم لیگ ق سے منسلک نہ کریں کیوں کہ اُن کے بیانات کی وجہ سے پارٹی کا تشخص اور ساکھ متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے پہلے بھی پرویز الہیٰ سمیت دیگر رہنماؤں کو اظہار وجوہ کا نوٹس ارسال کیا جاچکا ہے جب کہ آج ہی پرویز الٰہی نے چودھری فواد حسین کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔