شین یانگ:چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں چین میں بی ایم ڈبلیو گروپ کے مشترکہ منصوبہ بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹِو لمیٹڈ(بی بی اے)نے 50 لاکھ ویں گاڑی پیداواری لا ئن سے تیاری کے بعد جا ری کردی۔
بی ایم ڈبلیو بریلیئنس آٹوموٹِو لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او فرانز ڈیکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 50 لاکھ ویں گاڑی ایک بالکل نئی خالص الیکٹرک بی ایم ڈبلیو آئی 3 ای ڈرائیو 40 ایل ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ بی ایم ڈبلیو چین میں گاڑیوں کی صنعت میں الیکٹرک عہد کے تیار ہے۔
کمپنی کے مطابق بی ایم ڈبلیو نے 2022 کے دوران چین میں 42 ہزار خالص الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس سے 91.6 فیصد زائد ہے۔شین یانگ دنیا بھر میں بی ایم ڈبلیو گروپ کا سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے جہاں سالانہ پیداوار 8 لاکھ 30 ہزار گا ڑیوں تک پہنچ گئی ہے۔