افغانستان نے یو اے ای کیخلاف ٹی 20سیریز جیت لی

431

ابو ظہبی:افغانستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )کے خلاف تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 1-2سے اپنے نام کر لی، فاتح ٹیم نے آخری میچ میں میزبان ٹیم کو 6وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی،ابو ظہبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے۔

 محمد وسیم 75اور وریتیا اروند 59رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم میں نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہیں کر سکا،افغانستان کی جانب سے راشد خان اور گلبدین نائب نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جواب میں افغان کرکٹ ٹیم نے 164کا رنز کا ہدف 19.1اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنا کر حاصل کر لیا، ابراہیم زدران 60اور کریم جنت 56رنز بنا کر ٹیم میں نمایاں رہے ، دونوں بیٹرز نے ناقابل شکست اننگز کھیلیں، امارات کی جانب سے ظہور خان نے دو وکٹیں حاصل کیں،فاتح ٹیم کے بیٹر کریم جنت بہترین کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔