اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی آئین کی حد میں رہیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی آبیل مجھے مار والے کام نہ کریں۔ آئین کی حد میں رہیں۔ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ صدر علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں اور صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔