چکوال میں تیز رفتار بس الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

326

کلر کہار کے قریب موٹروے II پر اتوار کی رات گئے مسافر بس الٹنے سے 15 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کلر کہار کے قریب بس کی بریک فیل ہونے سے حادثہ پیش آیا۔ بس سڑک کی رکاوٹیں توڑ کر الٹنے سے پہلے سڑک کے دوسری طرف کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔

بدقسمت بس شادی کے مہمانوں کو اسلام آباد سے لاہور لے جا رہی تھی۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔