راولپنڈی :مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے، دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔
مریم صفدر نے کہا کہ ہم پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام لگانے والا عمران خان خود چھپ کر بیٹھا ہے، عمران خان گھڑیاں چوری کرتا رہا، ایک حکمران 4سال بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا رہا، عمران خان نے ریکارڈ قرضے لے کر ایک منصوبہ بھی راولپنڈی کو نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے، عمران خان آئی ایم ایف کی شکل میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا، عمران خان نے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیا، یہ ملک لوٹتے اور جیبیں بھرتے رہے۔
مریم صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، کہا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن)ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہے،مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ بار بار بلا رہی ہے اور ٹانگ خراب ہونے کا بہانا بنایا جا رہا ہے، عدالت نے بلایا تو عمران خان نے کہا کہ پیش نہیں ہو سکتا، عمران خان کا ٹیریان اور فارن فنڈنگ کیس سچا ہے، انہوں نے عدالت کو کہا پیش نہیں ہوسکتا، بزرگ آدمی ہوں، کیا بزدل آدمی قوم کا لیڈر ہوسکتا ہے؟