ٹھٹھہ،تیز رفتار ہائی روف الٹ گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

293

ٹھٹھہ: سجاول روڈ پر برانچ موری کے قریب تیز رفتار ہائی روف الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کی لاش اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ہسپتال منتقل کئے جانے والے زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔