انصاف کے دہرے معیار سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہو سکتا، مریم نواز

289
double standard

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے دوہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا۔اس وقت ملک کو مفاہمت کی زیادہ ضرورت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی ادارہ سپورٹ نہیں کررہا البتہ فیض کی باقیات اس کی معاونت کررہی ہیں، آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا۔ انصاف کے دوہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا۔اس وقت ملک کو مفاہمت کی زیادہ ضرورت ہے۔  عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا  اس کا آئین طے کرے گا،  اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہوتی ہیں تو وقت پورا ہونا چاہیے۔  وہ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کررہی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں موجود فیض کی باقیات موجود ہیں وہ اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مسلم لیگ ن تھی نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، مسلم لیگ ن کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلیے کتنے ضروری ہیں،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور دوسرے لوگ گریبان پکڑ کررہے ہیں، پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی وہ تیز نہیں چل رہے۔ عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے۔