اسلام آباد اجتماعی زیادتی کیس میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز

773

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں زیادتی کیس میں مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں مبینہ ملزمان کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں قانونی کارروائیکے لیے انتظامیہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی کو مراسلہ بھیج دیا۔ کمیٹی میں اسٹنٹ کمشنر صدر، ایس پی صدر، ڈی ایس پیاسپیشل برانچ  شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق مقتولین نواب خان اور اقبال خان کی فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی۔ معاملےکی قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔