عدالت مریم اور وزرا کو بھی طلب کرے، اسد عمر

838

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آج عدلیہ پر بدترین الزامات لگائے جا رہے ہیں، عدالت مریم صاحبہ اور ان کے وزرا کو بھی توہین عدالت کیس میں طلب کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لگ رہا ہے ملک کے اندر کوئی آئین اور قانون نہیں ہے، سپریم کورٹ غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، دیدہ دلیری کے ساتھ قانون کو توڑا جا رہا ہے، ملک کا وزیر داخلہ ٹیپ بارے خود اعلان کرتا ہے، ان کی مہم کا مقصد عدلیہ کے ادارے کو نشانہ بنانا ہے، یہ عدلیہ پردبا ڈال رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ کوئی ابہام نہیں 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، جب مریم نواز کا عدالتی فیصلے پر پاسپورٹ بحال ہو جائے تو وہ عدالت ٹھیک ہوتی ہے، 26 نومبر کو میرے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ بنایا گیا تھا، میں نے پاکستانی کی حیثیت سےعدلیہ سے گلے کا اظہار کیا، میں نے کہا ارشد شریف کی والدہ کو انصاف نہیں مل رہا۔