شہباز شریف کا ترکیہ دورہ، زلزلہ زدگان پر اظہاریکجہتی

350

آدیامان:وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکی کے دوران زلزلہ زدگان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین نے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آدیان میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہولناک تباہی ہوئی،زلزلہ کے باعث کئی افراد ہزارجاںبحق ہوگئے،جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے،پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا۔

پاکستان اپنے ترکیہ بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ کی قیادت اور عوام نے ساتھ دیا،ہم کیسے ترکیہ کے عوام کی مدد کو بھول سکتے ہیں، ترک عوام سے خلافت موومنٹ نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ پر ان تعلق ہے،پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکیہ کی خاتون اول نے انقرہ اور استبول میںچندہ اکٹھا کیا،سیلاب زدگان کیلئے ترکیہ کی خاتون اول نے اپنی ذاتی زیورات امداد میں دیئے،ہم سب ملکر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے،فضائی اورزمین راستے سے ترکیہ کیلئے امداد پہنچائی جارہی ہیں، پاکستان اپنے ترکیہ بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ، ترکیہ بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔

انشاءاللہ ہرممکن تعاون کریں گے،فیصلہ کیا ہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو سردیوں کے لئے خیمے بھیجیں گے،اعلیٰ کوالٹی کے سردیوں کے خیمے کی تیاریں تیز کریں گے،ترکیہ جلد اس مشکل سے نکل آئے گا،ترکیہ اور پاکستان کے عوام ایک خاندان کی طرح ہیں۔