کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ، صدر، وزیراعظم کی مذمت

476

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس و رینجرز کے اہل کاروں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔ اس لعنت کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی او حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور فوری کارروائی کرنے پر سیکورٹی اداروں کو سراہا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔