الخدمت نے زلزلہ متاثرین کیلئے ایک ملین امدادی رقم جمع کی، ناصر الاسلام فاروقی

2009
earthquake victims

نوشہرہ: الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ناصر الاسلام فاروقی نے کہاہے کہ الخدمت نوشہرہ نے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ایک ملین امدادی رقم جمع کی ہے۔

ناصرالاسلام فاروقی کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن کے پر عزم اور پرجوش رضا کاروں نے مسلسل آٹھ دن امدادی کیمپ میں اپنی خدمات انجام دئیے۔ یہ بات انہوں نے کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 ناصر الاسلام فاروقی کا کہنا تھا کہ مسلمان حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ایک جسم کے مانند ہوتے ہیں اور جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے،الخدمت فاونڈیشن ضلع نوشہرہ کے رضا کار قابل تحسین ہیں انہوں  نے دن رات مسلسل اپنی ترک اور شامی  بھائیوں کے لئے ایک کر دیا اور ایک ایک پائی جمع کرتے رہے اور الحمدللہ ہم نے اب تک ایک ملین روپے جمع کر لئے۔