مودی کے شیطانی ہتھکنڈے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے، کل جماعتی حریت کانفرنس

3188
going ahead

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مودی کے شیطانی ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے سے نہیں روک سکتے۔

اپنے ایک بیان میں محمود احمد ساغر کا کہنا تھا کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جمو ں و کشمیر میں عوام کو گھروں سے بیدخل کی مہم جوئی شروع کی ہے جس کا مقصد کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت زبردستی، غیر قانونی طور پر تمام بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اور کشمیریوں کی شناخت، اور آبادی کے تناسب کو کو تبدیل کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت 5اگست کے غیر قانونی اقدام کے بعد سے کشمیریوں کی زندگیوں کو ٹارگٹ کلنگ، املاک کی تباہی، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور کاروبار اور تعلیم چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ چالیس لاکھ سے زائد سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفیکیٹ جاری کر کے مقبوضہ وادی میں ہندو وں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مہم کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر سے مسلم ثقافت اور اس کے نقوش کو مٹانا ہے۔

محمود احمد ساغر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو دھمکانے کے لیے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت کو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور کشمیریوں کو تحریک آزادی سے باز رکھنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔  ہم نے اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے لاکھوں جانیں قربان کیں، بھارتی ریاستی جبر کشمیریوں کی آزادی کے عزم کو نہیں توڑ سکتا، چاہے جو ہتھکنڈے بھی بھارت استعمال کرے کشمیری اپنی منفرد شناخت اور ثقافت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ مودی کے شیطانی ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کو آگے بڑھانے سے نہیں روک سکتے۔