اسلام آباد: ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف قتل کی سازش میں ملوث تھے۔
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ کو 2 فروری کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد عدالت نے ان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔
ان کے خلاف 3 فروری کو مری میں بھی ایسا ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آج درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، IHC بنچ نے 50,000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد سابق وزیر کی درخواست ضمانت منظور کی۔
قبل ازیں، شیخ رشید احمد کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست اسلام آباد کی سیشن عدالت نے دو بار مسترد کر دی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے اتحادی نے ان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔