کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ 4 وکٹوں سے فاتح

913

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں 4 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

پی ایس ایل 8 کے چوتھے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا، جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی 59 اور شرجیل خان 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسلام آباد کے رومان رئیس، محمد وسیم جونیئر اور ٹام کرن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے پشاور زلمی سے شکست ہوئی تھی۔