گوادر کے عوام کا آئینی جمہوری حق چھینناناانصافی ہے، مولانا عبدالکبیر شاکر

619
people

کوئٹہ: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ گوادر کے عوام کا آئینی جمہوری حق چھیننا ناجائز وناانصافی ہے۔

مولانا عبدالکبیر شاکر کا کہنا تھاکہ حکومت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فوری رہاکرے، مقدمات ختم، گوادر وبلوچستان کے عوام کوحقوق دیں بلوچستان کی محرومیوں کے ذمہ دار وفاق کیساتھ صوبائی حکومتوں پر براجمان نسل درنسل نااہل قوتیں ہیں جو خودتوبدعنوانی کی دولت سے مالا مال ہوئے ہیں مگر عوام اوربلوچستان کو بدحال کر دیے ہیں گوادراوربلوچستانکے عوام کو حقوق دلاناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک وبلوچستان کو لٹیروں سے دیوالیہ کر دیا ہے اب قربانی کیلئے عوام کو پیش کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نواں کلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا عبدالکبیر شاکر کا کہنا تھاکہ کوئٹہ وگردونواح میں گیس پریشر میں کمی ولوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان اور زندگی مشکل بنادی ہے سخت سردی میں ایل پی جی کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی عوام احتجاج پر لیکن سننے والے صرف وعدے واعلانات کرکے عوام کو منتشر کرلیتے ہیں حکومت فوری طور پر کوئٹہ میں گیس ،قلت آب اور بجلی کا مسئلہ حل کریں ۔پینے کا صاف پانی دستیا ب نہیں ٹریفک وصفائی کی صورتحال ابتر ہے۔