ملتان سلطان کو بڑا دھچکا،فاسٹ بولر انجری کے باعث آٹھویں ایڈیشن سے باہر

460

لاہور :ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔

 دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئے،  ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

اہور قلنڈرز کے خلاف ابتدائی میچ کے دوران شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ آئی تھی، جس کے اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ فریکچر ہے جس کیلئے انہیں سرجری کروانا پڑے گی۔

ملتان سلطانز آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم شاہنواز دہانی کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی ٹیم کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گے۔

محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔

24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔