الیکش کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی، اپنے بیان پر قائم ہوں،اسد عمر

376

اسلام آباد:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانب دار ادارے کے طور پر کام نہیں کر رہا، چیف الیکشن کمشنر آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے،انہیں گھسیٹ کر لے جانا پڑا تو الیکشن میں لے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آ ئی رہنمااسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکش کمیشن سے کوئی معافی نہیں مانگی، اپنے بیان پر قائم ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر آئین توڑنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں، آئین میں لکھا ہے الیکشن 90 دن میں کروائیں،چیف الیکشن کمشنر   بڑی غلطی کر رہے ہیں، آئین سے انحراف کر کے پچھتائیں گے۔ الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن چکا ہے، عدلیہ نے جمعہ کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے، انہیں خوف ہے کہ عدلیہ ان کے ساتھ شامل نہیں ہوئی۔ مہنگائی آج 34 فیصد تک پہنچ ہوئی ہے، اتنے کم زرمبادلہ ذخائر تاریخ میں کبھی نہیں دیکھے۔ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے عوام پر ٹیکس لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر مملکت نے ٹھیک مشورہ دیا کہ اسمبلی میں بل پیش کریں۔ صدر عارف علوی نے آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس کا نفاذ مسترد کر دیا۔