امن 23 مشق پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، وزیراعظم

357
conspiracy to default

کراچی:وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ امن 23 مشق مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوست اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج میں نے پاکستان نیوی کے تحت امن 23 مشق کے ایک حصے کے طور پر بین الاقوامی فلیٹ ریویو کا مشاہدہ کیا۔یہ کثیر القومی تقریب سمندری حدود میں دہشت گردی، بحری قذاقی اور منشیات کے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے قبل پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کثیر الملکی بحری مشق امن 2023  منگل کوشمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جہازوں پر مشتمل “امن فارمیشن” بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر محمد شہباز شریف بطور مہمانِ خصوصی شریک تھے۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون آمد پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔