حیدر آباد کے نجی اسکول میں طالبہ تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر جاں بحق

10429
student died

حیدرآباد: حیدرآباد کے  نجی اسکول میں طالبہ کے تیسری منزل سے گرکر جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں طالبہ کو تیسری منزل پر کوریڈور کی دیوار کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔ بعد ازاں ویڈیو میں طالبہ کو اسکول کی تیسری منزل سے نیچے گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اسکول میں بچی کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر  پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز  نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔