سراج الحق قوم کی امید ہیں، لٹیروں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، ڈاکٹرطارق سلیم

600

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ ملک پرکرپٹ ٹولے کا قبضہ ہے قوم کو ا ن لٹیروں سے آزادی دلانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔ سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف عوام کی ترجمانی کرکے ثابت کردیا کہ وہی قوم کی امیدہیں۔

لاہور تا راولپنڈی تین روزہ مار گئی مہنگائی عوامی روڈ مارچ کے اختتامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ ٹکڑوں میں الیکشن کروانے سے مسائل میں اضافہ اوروسائل کا ضیاع ہے۔ پورے ملک میں قومی وصوبائی انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر،صدر نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اویس اسلم مرزا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی،صوبائی صدرجے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجر، قائدکوہسارمحمدسفیان عباسی، نائب امیرضلع رضااحمدشاہ،محمدتاج عباسی سمیت دیگر قائدین نے بھی فوارہ چوک میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔

جلسے میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن،نذیراحمدجنجوعہ،امیرضلع مری غلام احمدعباسی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمے دارا ن وکارکنان اوراہلیان راولپنڈی کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے مزید کہاکہ لاہورسے راولپنڈی، مارگئی مہنگائی عوامی روڈ مارچ کے دوران پنجاب کے عوام نے بھرپوراندازمیں مارچ کے شرکا او ر عوامی قائدسراج الحق کا استقبال کیا۔ اس پرہم اہل پنجا ب کے شکرگزارہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے تنگ ہے۔ جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ذمہ داران وکارکنان عوامی رابطو ں اور جدوجہد کو تیزتر کریں۔

اقبال خان نے کہاکہ سابقہ او رموجود ہ حکمرانوں میں مقابلہ ہے کہ کون آئی ایم ایف کی زیادہ غلامی کرکے پاکستان پرقرضوں کا بوجھ بڑھاتاہے قوم کے دشمنوں نے مہنگائی کے ذریعے ظلم کا بازارگرم کررکھا ہے ہردن بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ آئی ایم ایف کے حکم پربجلی کی قیمتوں میں حالیہ مجوزہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔حکومت بجلی،پٹرول،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفورواپس لے۔