عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا، نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے،مریم نواز

223

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ہدایت کی ہے عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا، نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے، سینئر عہدیداران پارٹی کے سفیر بنیں اور پارٹی کی ممبر سازی شروع کریں،یہ ہدایات مریم نواز نے ضلع اسلام آباد کے مرکزی تنظیمی اجلاس میں جاری کیں ۔

 مریم نواز نے کہا کہ ضلع میں ممبر سازی کا عمل شروع کیا جائے،سینئر عہدیداران پارٹی کے سفیر بنیں اور پارٹی کی ممبر سازی شروع کریں، عوام تک پارٹی کا بیانیہ پہنچایا جائے۔

 چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ یونیورسٹیز میں طلباء کو ممبر بنایا جائے، نوجوانوں کو پارٹی میں شامل اور طلبا، خواتین اور شہریوں کو مسلم لیگ(ن)کی جانب راغب کیا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں یہ کام شروع کیا تو حیران کن نتائج ملے، لاہور میں توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا، ہر یونیورسٹی اور کالج میں جائیں اور طالب علموں کو شامل کریں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کہ اللہ نواز شریف کو اس ملک کی ایک بار پھر قیادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، نواز شریف کی قیادت میں یہ ملک اس راستے پر چلے جہاں ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔